نئی دہلی، 01 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 22775 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 16764 تھی۔ نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34861579 ہو گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 406 مریض جاں بحق ہوئے جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے ۔ جمعہ کو ملک میں 58 لاکھ 11 ہزار 487 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 45 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار 150 ہو گئی ہے ۔ ہفتہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1431 کیس درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8949 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 34275312 ہوگئی ہے ۔ اس دوران فعال کیسز 13420 بڑھ کر 104781 ہو گئے ۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.32 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.30 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے ۔ اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں ایکٹیو کیسز 419 کم ہو کر 20106 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 2742 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5179277 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 353 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47794 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔