نئی دہلی (یو این آئی) نئے سال کا آغاز تجارتی نرخوں پر رسوئی گیس استعمال کرنے والے ہوٹلوں-ریستورانوں جیسے صارفین کے لیے خوشخبری کے ساتھ کے ساتھ ہوا ۔ گیس کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کٹوتی کرکے نئے سال کا تحفہ دیا ہے ۔ اس کٹوتی کے بعد لوگوں کو بالخصوص ہوٹل کا کاروبارکرنے والوں کو بچت ہوگی ۔ گزشتہ دسمبر مہینے میں انڈین آئل نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں آخری تبدیلی گزشتہ سال اکتوبر میں کی گئی تھی۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کٹوتی کے بعد دارالحکومت میں 19 کلو کا سلنڈراب 2001 روپے ، کولکتہ میں 2077 اور ممبئی میں 1951 روپے کا ہو گیا ہے ۔