سال نو کے پہلے ہی دن جموں میں ویشنو دیوی بھون میں نوجوانوں کے درمیان معمولی جھگڑے سے بھگدڑ مچی گئی جس کے نتیجے میں 12یاتری لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ادھر یاتریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی احکامات صادر کئے ۔ انہوں نے واقعہ کے بعد وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کے ساتھ بھی بات کی اور انہیں اس بارے میں تمام تفصیلات فراہم کی ۔ سنیچروار کی اعلیٰ الصبح قریب 2بجے ماتا ویشنو دیوی مندر میںاس وقت چیخ و پکار کی آواز فضا میں گونج اٹھی جب مندر کے اندر اچانک بھگدڑ مچی گئی ۔ عین شاہدین کئے مطابق مندر میں حاضر ی دینے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں یاتری کل شام یہاں پہنچے جس وجہ سے مندر میں کافی بھیڑ جمع ہوئی۔تاہم اعلیٰ الصبح ویشنو دیوی بھون میں بھاری بھیڑ کے بیچ کچھ نوجوانوں میں کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس وجہ سے بھون میں بھگدڑ مچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں وہاں یاتریوں میں کھلبلی مچ گئیں جبکہ انہوں نے اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے شروع کیا جس دوران وہاں دو درجن سے زائد یاتر زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا تاہم وہاں قریب 12یاتریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک درجن سے زائد زیر علاج ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق اب تک جن لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے ان میں دھیرج کمار عمر 26 سال ولد ترلوک کمار رہائشی نوشیرہ راجور، 35 سالہ شویتا سنگھ اہلیہ وکرانت سنگھ رہائشی غازی آباد یوپی، ونے کمار ولد مہیش چندر عمر 24 سال رہائشی بدرپور، دہلی۔ سونو پانڈے ولد نریندر پانڈے 24 سالہ رہائشی بدرپور، دہلی۔ ممتا اہلیہ سریندر عمر 38 سال، رہائشی یری جھرجر، ہریانہ۔ دھرم ویر عمر 35 سال رہائشی سالاپور، سہارنپور، یو پی۔ ونیت کمار ولد ورام پال سنگھ 38 سال، رہائشی سہارنپور، یو پی۔ ڈاکٹر ارون پرتاپ سنگھ ولد پرکاش سنگھ عمر 30 سال، رہائشی گورکھپور، یو پی شامل ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ کے باعث 12یاتری فوت ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بھون کے اندر بھاری بھیڑ کے بیچ دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر تو تو میں شروع ہوئی جس وجہ سے بھگدڑ کا ماحول پھیل گیا۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ویشنو دیوی مندر میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ”ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ میں جانوں کے زیاں سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے منوج سنہا ، وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور نتیا نند رائے جی سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اسی دوران وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ”ماتا ویشنو دیوی مندر میں آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 ، 2لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ جبکہ زخمیوں کو ، 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔اسی دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا جموں میں بھگدڑ مچ جانے سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقع کیسے رونما ہوا اس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ا±نہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی اس معاملے پر بات کی۔ایل جی نے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔