تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کےخلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی: ،وزیر صحت
نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کو کووڈ انفیکشن کے علاج کے لیے تین مزید دوا¶ں کوربیویکس ویکسین، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر کے استعمال کو منظوری دے دی۔ یہاں جاری کردہ سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں مزید تین دوا¶ں کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔ مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف جنگ تمام محاذوں پر لڑی جا رہی ہے ۔ تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کے خلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوا ساز صنعت پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت سی ڈی ایس سی او نے کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں تین دوا¶ں یعنی کوربیویکس، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل مولانوپیراویر کو منظوری دی ہے ۔ انہیں ہنگامی صورت حال میں استعمال کیا جائے گا۔ کوربیویکس کو حیدرآباد کی ایک کمپنی ای بایولوجیکلز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے ۔ یہ تیسری ہندوستانی اینٹی کوویڈ ویکسین ہے ۔ یہ آر بی ڈی پروٹین پر مبنی ہے ۔ کووویکس ویکسین پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی۔ یہ نینو پارٹیکل پر مبنی ہے ۔ اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر ملک میں 13 کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کا استعمال بالغ کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے کیا جائے گا۔