بھوپال(یو این آئی) وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں وزرتی کابینہ کی میٹنگ میں تین سال کیلئے ‘کھیلو انڈیا اسکیم’ کے لیے 215 کروڑ 53 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارتی کابینہ نے اس اسکیم کے تحت کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2022 میں پہلی مرتبہ استعمال میں آنے والے بھوپال میں بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے تین برسوں میں سرمایہ خرچ کی رقم 137 کروڑ 60 لاکھ روپے ، مشین اور آلات کی خرید کے لیے سرمایہ خرچ کی رقم 38کروڑ 99 لاکھ روپے ، اسپوٹس کمپلیکس کے قیام اور رکھ رکھا¶ کے لیے سال 2023-24 سے غیر اعادی خرچ سالانہ رقم 15 کروڑ56 لاکھ روپے اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2022-23 کے کامیاب انعقاد کے لیے آمدنی غیر اعادی خرچ 23 کروڑ 38 لاکھ روپے کی منظوری دی۔ٹوکیو اولمپکس میں ریاست کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور بھوپال کو کھیلوں کا مرکز بنانے کے بعد بھوپال میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کے انعقاد کے حوالے سے یہ ایک اہم فیصلہ ہے ۔ مرکز کی جانب سے مدھیہ پردیش میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کی میزبانی کے لیے اصولی طور پر رضامندی مل گئی ہے ۔ منظور شدہ اسپورٹس کمپلیکس کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022-23کے مختلف ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔