پوسٹ آفس پلوامہ کے نزدیک پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ ، دو اہلکار زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل
جنوبی کشمیر میں محض 30گھنٹوں کے دوران چار تصادم آرائیاں ہوئی ۔شوپیان کے چوگام اورہمندر ترال کے بعد بجبہاڑہ کے خوش روئی کلان علاقے میںشبانہ جھڑپ میں عسکری تنظیم آئی ایس جے کے سے وابستہ مقامی جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو پولیس سب انسپکٹر کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ادھر جنوبی قصبہ پلوامہ میں پولیس پارٹی پر جنگجوﺅں نے گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے خوش روئی کلان علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن ٹیم نے علاقے کو سنیچروار کی شام دیر گئے محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقہ لرز اٹھے جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔اسی دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی تاہم انہوں نے پیشکش کو ٹھکرادی جس کے بعد جھڑ پ دوبارہ سے شروع ہوئی ۔ اسی دوران رہائش مکان میں محصور جنگجو نے سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی کچھ وقت تک جاری رہا اور علاقے میںسنیچروار کی رات دیر گئے جو نہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجوکی نعش بر آمد کر لی گئی جس کی شناخت فہم بٹ کے بطور ہوئی ہے اور مہلوک جنگجوﺅںکے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم آئی ایس جے کے سے وابستہ تھے ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک آپریشن شروع کیا۔