جلد ہی جموں و کشمیر میں نجی زمین پر صنعتیں لگانے کی اجازت دی
کووڈ کی وجہ سے جو صنعت کار سرمایہ کاری شروع نہیں کرپائے انہیں مارچ تک رجسٹریشن کا وقت ملے گا
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یوٹی میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے نجی زمین پر صنعت کے فروغ کی پالیسی میں بھی جلد تبدیلی کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں نجی زمین پر صنعتیں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے لیے زمین کے استعمال میں تبدیلی سے متعلق قواعد تیار کیے جا رہے ہیں۔منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جلد ہی نجی صنعت کاری شروع ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ اسکے لئے سرکار زمین ہموار کررہی ہے اور کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس سرمایہ کاری کو مزید سہولیت فراہم کرتے ہوئے رجسٹریشن کےلئے مارچ کاوقت دیاہے جنہوںنے کووڈ کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کرپائی تھی۔ جموں و کشمیر قدرتی وسائل سے بھرا ہوا ہے۔تمام خام وسائل کے علاوہ، باغبانی میں پہلے نمبر پر ہونے کی وجہ سے، فوڈ پروسیسنگ میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یوٹی میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے نجی زمین پر صنعت کے فروغ کی پالیسی میں بھی جلد تبدیلی کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں نجی زمین پر صنعتیں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے لیے زمین کے استعمال میں تبدیلی سے متعلق قواعد تیار کیے جا رہے ہیں۔ نئے قوانین کے تحت زمین کو کسی بھی دوسرے استعمال کے لیے مقررہ شرائط کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔ کورونا کی وجہ سے کئی نئے صنعتی یونٹ مقررہ وقت میں اپنی پیداوار شروع نہیں کر سکے۔ اس لیے ہم ایسے یونٹوں کو 31 مارچ 2022 تک رجسٹر کرنے کے لیے ایک وقت کی توسیع دے رہے ہیں۔ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے۔ 31 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور مالی سال کے اختتام تک 51 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 28,400 کروڑ روپے کے نئے صنعتی منصوبے کا مسودہ تیار کیا گیا تو اس میں چار اہم ترغیبات تھیں۔ یہ 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ لیکن جس قسم کی سرمایہ کاری اور جوش و خروش سے ہمیں مل رہا ہے، ہم مانگ کو پورا کرنے کے لیے اسکیم میں مناسب اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمیں اتنی زیادہ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری کی پیشکشوں کے مسلسل بہاو¿ کی توقع نہیں تھی۔ لہٰذا ہم نے جو لینڈ بینک بنایا ہے اسے اب مزید وسیع کیا جائے گا۔ اس کے لیے زمین کے استعمال میں تبدیلی سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی صنعتیں ہیں جو اپنے طور پر زمین تلاش کر رہی ہیں۔ نجی زمین پر لگنے والی صنعتیں بھی موجودہ پالیسی کے تحت ہر قسم کی مراعات کی حقدار ہوں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئے قوانین سے نجی زمین پر صنعتیں لگانا آسان ہو جائے گا۔