جنوبی کشمیر کے ضلع ااننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے اروانی علاقے میں سنیچر کی صبح ایک ٹریکٹرنے سکوٹی کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے حسن پورہ علاقے کے ایک ٹریکٹر نے آج صبح اروانی کے مکاد پورہ میں چنی گام فریسال سے تعلق رکھنے والے تاج الاسلام ولد شیراز احمد کی اسکوٹیJK13.2248 کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار کی شخص شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا ہے ۔ایک پولیس عہدیدا ر نے کہا کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔