کہا بھارتی فوج جموںکشمیر میں پاکستان کے درپردہ جنگ کو ناکام بنارہی ہے
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان سے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کیوں کررہا ہے اور اس کو اس سے کیا مل رہاہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں پاکستان جو درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کو ہماری فوج ناکام بنارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اب کمزور ملک نہیں ہے ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں جو ہم نے سرجیکل سٹرایک سے ثابت بھی کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام لگایا اور کہا کہ وہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے اور تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔انہوں نے دھولے کے علاقے ڈونڈائیچہ میں ایک اجتماع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے یہ کہتے ہوئے پاکستان پر طنز کیا، ”میں اپنے پڑوسی ملک سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک کو غیر مستحکم، تقسیم کیوں کرنا چاہتے ہیں؟وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف اپنی درپردہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کو بھارتی فوج ناکام بنارہی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب سے سکتا ہے اور اس کا ثبوت ہم نے سرجیکل سٹرائک سے دیا ہے ۔ اس سے پہلے کوئی فضائی حملہ، سرجیکل اسٹرائیک نہیں تھا لیکن ہم نے کیا اور پیغام دیا کہ ہم اپنی سرزمین اور سرحد کے اس پار بھی تخریب کاروں کو مار سکتے ہیں۔مرکزی وزیر نے ملک میں سیاسی میدان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔سیاست دانوں کے قول و فعل میں فرق کی وجہ سے لوگوں کا سیاست دانوں سے اعتماد اٹھنے لگا۔ ہماری حکومت نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اسے ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔