بڑی تعداد میںزائرین کی شرکت ، دن بھر خصوصی دعاﺅں کابھی اہتمام
شہر خاص کے رعناواری علاقے میں قائم حضرت میاں شاہ ؒ صاحب کا عرس مبارک آج ان کے آستان عالیہ واقع میاں شاہ محلہ رعناواری میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق معروف بزرگ حضرت عبدالرحمان المعروف میاں شاہؒ ؒصاحب کا سالانہ عرس مبارک منگل 21دسمبر کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔ میاں شاہ صاحب کے عرس کے سلسلے میں ان کے آستان عالیہ پر صبح سے ہی ذائرین کا تانتا بندھا رہا ہے جہاں آستان پر نماز فجر سے ہی ذکر وازکار،خطمات المعظمات و درود و سلام کی محفلیں آراستہ ہوئیں ۔ اس کے علاوہ آستان پر دن بھر خصوصی دعاﺅں کابھی اہتمام کیا گیا ۔ حضرت میاں شاہ صاحب ایک اعلیٰ پایہ کے روحانی بزرگ تھے جن کے گرویدہ نہ صرف مسلمان تھے بلکہ کشمیری پنڈت بھی ان سے فیضاب ہوتے تھے ۔