پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ میں گذشتہ شام دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار غم کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں جمعے کی شام مشتبہ جنگجوو¿ں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کی بر سرموقع ہی موت واقع ہوئی۔محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز اس واقعے پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بانڈی پورہ میں دوران ڈیوٹی ہلاک کئے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے تئیں میرا دل چھلنی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’میں لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوںخیال رہے اس حملے میں پولیس نے متوفین کی شناخت کانسٹیبل محمد سلطان اور کانسٹیبل فیاض احمد کے بطور کی ہے۔جہاں دنوں کی نماز جنازے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔