شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کا ایک باصلاحیت کرکٹر جو گزشتہ ہفتے سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا، 9روزتک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاءرہنے کے بعدجمعرات کی صبح SKIMSسری نگرزندگی کی جنگ ہارگیا۔جے کے این ایس کے مطابق28 سالہ مشہور کرکٹر طارق احمد میر ولد غلام رسول میر، ساکنہ جانوارہ سوپور، کوگزشتہ ہفتے ایک گاڑی نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ یکم دسمبرکو اپنی موٹر سائیکل زیرنمبرJK05B-5122 پر سوپور،بانڈی پورہ روڈ پر ہاتھلنگو گاو¿ں کے قریب جا رہا تھا۔اس حادثے میں نوجوان کرکٹ کھلاڑی شدید زخمی چھوڑہوگیا۔طارق احمد میر کو ایس ڈی ایچ سوپور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت میں بہتر علاج کے لئے SKIMS سری نگر ریفر کر دیا۔ تاہم، مذکورہ کرکٹر جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سکمز صورہ سری نگرسے جب طارق احمدنامی کرکٹر کی میت کوآبائی علاقہ جانوارہ اسوپور پہنچایاگیاتو یہاں کہرام مچ گیا۔جنازے کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،جن میں کھیلوں سے محبت کرنے والوں نے مرحوم کرکٹر کے ساتھی بھی شامل تھے ۔