برف کو ہٹانے کےلئے مشنری اور افراد تیاری کی حالت میں رکھنے کی افسران کو ہدایت
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے صلاحکار راجیو رائے بھٹناگر نے سیول سیکٹریٹ سرینگر میں ایک غیر معمولی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مختلف محکمہ جات کے سربراہاں اور افسران نے حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں وادی میں سرماءکےلئے کئے گئے اقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ موصوف بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ وہ برفباری کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے کےلئے مشنری اور افرادی قوت کو متحرک رکھیں ۔ میٹنگ میں کمشنر ایس ایم سی عامر الاشفیع خان، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ، جل شکتی ، پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، پی ایم جے وائی ایس ، میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران کشمیر ڈویژن میں سرما کےلئے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ سرماءکےلئے ضروری اقدامات اُٹھائیں ۔ اس موقعے پر متعلقہ چیف انجینئروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر ضلع میں ایک کنٹرول روم قائم کریں جس میں 24×7عملہ تعینات رہے اور کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ انہوںنے ہدایت دی کہ ہر پنچائت یا بلاک میں ماہر انجینئروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں وقت پر سڑکوں سے برف ہٹائی جسکے ۔ ایڈوائزر نے چیف انجینئر ایم ای ڈی کو ہدایت دی گئی کہ وہ برف ہٹانے کے کام کے دوران سڑکوں کو کم سے کم نقصان کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں ایس ایم سی کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ بھٹناگر نے کمشنر ایس ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹوں کے ساتھ مل کر برفباری کے دوران پیش آنے والے مشکلات کے ازالہ کےلئے مائکرو لیول کا پلان مرتب کریں اور تمام مشنری کو تیاری کی حالت میں رکھیں۔ انہوںنے اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر جمع پانی کی نکاسی کےلئے واٹر پمپ بھی لگائے جائیں تاکہ برف یا بارش کا پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو۔