ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے آج یو آر ایل https://statedrugs.gov.inکے باقاعدہ آغاز سے رئٹیل ، ہول سیل او رمینو فیکچرنگ ڈرگ لائسنس دینے کے لئے آن لائن ماڈیول کی نقاب کشائی کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اِس ڈیجیٹل نظام کے آغاز سے جموں وکشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش میں تمام قسم کی ریگولیٹری کلیئرنسز کے لئے اِس ماڈیول کو اَپنا یا ہے۔
ملک کی نیشنل ڈرگ اَٹھارٹی یعنی سینٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او ) نئی دہلی نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈ وانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ڈی اے سی ) نوئیڈا کے ساتھ مل کر” آن لائن نیشنل ڈرگ لائسنسنگ سسٹم( او این ڈی ایل ایس )“ کے بینر کے تحت ایک پین اِنڈیا پورٹل ڈیزائن تیار کیا ہے۔تمام رِیاستوں اور یوٹیوں کے لئے جوکہ ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 کے مد IV کی دفعات کے تحت مینو فیکچرنگ ، بلڈ سینٹروں ، ریٹیل سیل اور ہول سیل سے متعلق تمام ریگولیٹری کلیئرنسز تک توسیع کریں گی۔ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور ڈرگس رولز 1945 کے مد IVکی دفعات کے تحت ریگولیٹری کلیئرنس حاصل کرنے والے تمام شراکت داراَب درخواستیں جمع کرنے کے لئے یو آر ایل https://statedrugs.gov.inپر 30 نومبر2021ءسے لاگ اِن کرسکتے ہیں۔