جموں کشمیر سرکار نے آج وادی کشمیر اور جموں کے سرمائی زونوں کےلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ پرنسپل سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بشوجیت کمار سنگھ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جموں کے سرمائی زونوں اور وادی کشمیر کے تمام تعلیمی زونوں میں سرکاری پرائیویٹ سکولوں کے کلاس 8ویں دسمبر 6سے فروری 28تک سرمائی تعطیلات کے تحت بند رہیں گے جبکہ نویں جماعت سے 12ویں تک 13دسمبر سے 28فروری تک بند رہیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ تاہم تعلیمی اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جاری آن لائن امتحانات کے عمل کو مکمل کریں ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ آٹھویں جماعت تک کے سکول پہلے ہی بند تھے کیوںکہ کووڈ 19کے پیش نظر مڈل سطح تک کے سکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔