جموںوکشمیر ملک کی واحدسٹیٹ /یو ٹی ہے جہاں دو سی اے ٹی بنچ ہیں
مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی، اَرتھ سائنسز ، پی ایم او پرسنل ، عوامی شکایات و پنشن اور اٹامک اَنرجی و سپیس ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج سری نگر میں سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل ( سی اے ٹی ) کے ایک الگ بنچ کا اِفتتاح کیا تاکہ سرکاری ملازمین کے خدمات کے معاملات کو نمٹاجاسکے جبکہ جموں میں سی اے ٹی بنچ نے 8 جون 2020ءسے کام کرنا شروع کیا ہے اور اَب نوٹیفکیشن (17.11.2021) کے اجرا¿ کے ساتھ سری نگر بنچ کے دائرہ اختیار کو بھی فعال کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ آج کے تاریخی فیصلے کے ساتھ اَب جموں وکشمیر اور لداخ کے یوٹیوں میں DoPT- CAT، سی آئی سی اور سی وِی سی کی تینوں اہم ایجنسیاں پوری طرح سے کام کر رہی ہیں۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموںوکشمیر واحدسٹیٹ/ یوٹی ہے جس میں دو سی اے ٹی بنچ ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموںوکشمیر کو خصوصی ترجیح دیتے ہیں اور متعلق معاملات اور مسائل میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے دو بنچ نہ صرف مختلف عدالتوں کے بوجھ کو کم کریں گے بلکہ اِنتظامی ٹربیونلوںکے تحت آنے والے افراد کو ان کی شکایات اور خدمات کے معاملات میں تیزی سے مددفراہم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سی اے ٹی کی جموں بنچ کا دائرہ اِختیار جموں وکشمیر کے یوٹی کے 10 اَضلاع اور لداخ یوٹی سے ایک ضلع ( لیہہ ) تک ہے جبکہ سری نگر بنچ کا دائرہ اختیار جموںوکشمیر یوٹی کے 10اَضلاع اور لداخ یوٹی سے ایک ضلع ( کرگل ) تک پھیلا ہوا ہے
۔ ایک عدالتی رکن شری ڈی ایس مہرا کے ساتھ معاون افسران اور عملہ کو سری نگر بنچ میں اس کے کام کاج کا انتظام کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت شفافیت اور ” سب کے لئے اِنصاف “کے لئے پُر عزم ہے اور گذشتہ سات برسوں میں کی گئی عوام دوست اِصلاحات نے جموںوکشمیر اور لداخ کے لوگوں سمیت پورے ملک کو فائدہ پہنچا یاہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اور لداخ کے لوگوں کے فائدے کے لئے 5 اگست 2019ءکو آرٹیکل 370 اور 35اے کے خاتمے کے بعد سے زائد اَز 800 مرکزی قوانین جو جموں وکشمیرپر لاگو نہیں ہوتے تھے نافذ کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 13 اگست 2021ءکو ٹربیو نلوں ریفارمرز ایکٹ 2021ءکے نوٹیفکیشن کے ساتھ سی اے ٹی میں اراکین کی خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔فی الحال سی اے ٹی کے چیئرمین کے عہدے پر شریمتی منجولا داس فائز ہے اور حکومت کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ سی اے ٹی کے تمام بنچوں میں بنیادی ڈھانچے کو ان کے بہتر کام کے لئے مضبوط کیا جائے ۔ مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے مقدمات کے نمٹانے کی اعلیٰ شرح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1985 میں اَپنے قیام کے بعد سے لے کر 30 جون 2021ءتک سینٹر ل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل کو 8,56,069معاملات فیصلوں کے لئے موصو ل ہوئے جن میں سے 69,422 مقدمات زیر اِلتوا¿ چھوڑ کر مقدمات کو نمٹادیا گیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اوسطاً 91.89فیصد سے زیادہ مقدمات نمٹائے جاتے ہیں۔