کابل (یو این آئی) افغانستان کو انسانی امداد پہنچانے کے لئے روس جلد ہی نئی خصوصی پروازوں کا انتظام کرے کا۔ کابل میں روس کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے دمتری زرنوف نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر زرنوف نے صحافیوں کو بتایا، [؟]روسی صدر کی ہدایات کے مطابق وزارت دفاع نے انسانی امداددینا شروع کردیا ہے ۔ اس کا کل حجم 100 ٹن سے زیادہ ہے ۔ روسی سفیر نے کہا کہ کئی سو روسی شہری افغانستان میں مقیم ہیں۔ ان میں سے کچھ اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ انہیں آج ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے لایا جائے گا۔ مستقبل قریب میں روسی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تقریباً 900 افغان شہریوں کو بھی واپس بھیجاجائے گا۔