عمل آوری کے دوران دونوں شہروں کی ثقافتی اور ماحولیاتی شناخت کو برقرار رکھتے رکھنے پر زور دیا
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لیے یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز (یو بی بی ایل) کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں سرینگر اور جموں کے لیے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اٹل ڈلو، کمشنر سیکرٹری ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) مندیپ کور، کشمیر اور جموں کے ڈویژنل کمشنرز، سرینگر اور جموں کے ڈپٹی کمشنرز، سری نگر میونسپل کارپوریشن اور جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنرز، سرینگر کے وائس چیئرپرسن اور جموں کے ترقیاتی حکام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔میٹنگ میں سرینگر ماسٹر پلان-2035، جموں ماسٹر پلان-2032، اور یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز-2021 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمشنر سکریٹری اینچ اینڈ یو ڈی ڈی نے ماسٹر پلانز کے بارے میں پریزنٹیشن دی، جس میں ان کے اسٹریٹجک وڑن، متوقع شہری ترقی کے نمونوں، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور پالیسی مداخلتوں پر روشنی ڈالی۔میٹنگ میں یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر رہائشی، صنعتی، عوامی اور نیم عوامی جگہوں کے لیے قابل اجازت زمین کے استعمال کے ساتھ ساتھ شہری ترقی کو ہموار کرنے کے لیے دیگر تکنیکی دفعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ماسٹر پلان حقیقت پسندانہ، قابل عمل اور زمینی حقائق کی عکاسی کرنے والے ہونے چاہئیں، نہ کہ صرف ویژن دستاویزات کے طور پر موجود ہوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور یہ دونوں شہروں کی ثقافتی اور ماحولیاتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ماحولیاتی طور پر پائیدار اور مستقبل کے شہری چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہیے۔چیف منسٹر نے کہا کہ "ان ماسٹر پلانز کو ہمارے دو بڑے شہروں کی دہائیوں تک مستقبل کی ترقی کو تشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یہ نہ صرف وڑنری ہوں، بلکہ عملی طور پر بھی ہوں، شہریوں کے لیے ٹھوس فوائد کو یقینی بناتے ہوئے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے زمینی جائزے، عوامی تاثرات اور بین محکمہ جاتی کوآرڈینیشن کو شامل کیا جائے۔













