کٹھوعہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص لقمہ اجل
سرینگر/
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے وکورہ کے گلشن نگر علاقے میں پیر کو ایک 22 سالہ نوجوان اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت سہیل احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن گلشن نگر وکورا کے طور پر ہوئی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ "انہیں اپنی رہائش گاہ پر بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور اسے فوری طور پر پی ایچ سی وکورا منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس حادثے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ دریں اثناءکٹھوعہ میں سندر بنی روڑ پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک اور زخمی ہوا ہے ۔ ایک آلٹو گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بنی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص رویندر کمار ولد سوباش چند ساکن کوٹری کو مردہ قراردیا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے رپورٹ درج کرلی ۔












