Daily Aftab
8 جولائی ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالثی پر فخر:امریکی صدر ٹرمپ

by Online Desk
31 مئی 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 تجارتی مذاکرات ممکنہ جوہری جنگ کو روکنے کی سبیل
کہادونوں ملک جنگ لڑرہے ہوں تو تجارتی معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی
سری نگر / امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کے خاتمے کےلئے ثالثی کا سہرا اپنے سرلیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ کے تجارتی مذاکرات نے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ کو روکا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران،امریکی صدر ٹرمپ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ اور آپریشن سندور کے ذریعے ہندوستان کے جوابی ردعمل کے بعد حالیہ ہندوپاک جنگ بندی میں امریکی کردار پر بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے، فوجی تنازعہ کے بجائے تجارت کے ذریعے امن حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔امریکی صدرنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ جس معاہدے پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے وہ یہ ہے کہ ہم بھارت کےساتھ ڈیل کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں، اور ہم گولیوں کے مقابلے تجارت کے ذریعے ممکنہ طور پر ایٹمی جنگ کو روکنے کے قابل تھے۔ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ جانتے ہیں، عام طور پر وہ گولیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ ہم اسے تجارت کے ذریعے کرتے ہیں۔ تو مجھے اس پر بہت فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ لیکن ہمارے ہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بہت ہی خطرناک ممکنہ جنگ چل رہی تھی۔ اور اب، اگر آپ دیکھیں تو وہ ٹھیک کر رہے ہیں۔ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا بھارت کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہے، پاکستان کے نمائندے اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر کاکہناتھاکہ اگلے ہفتے پاکستانی نمائندے آرہے ہیں۔ ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں اور اگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہوں تو مجھے ان کےساتھ معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دشمنی کے خاتمے کے بارے میں کسی سمجھوتے کا باضابطہ اعلان کرتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل اور فوری جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ثالث کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

اسی بارے میں

بال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے
تازہ ترین خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

08 جولائی 2025
پولیس سربراہ کا دورہ بال تل
تازہ ترین خبریں

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

08 جولائی 2025
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

08 جولائی 2025
مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے
تازہ ترین خبریں

مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے

08 جولائی 2025
گڈکری ، نقوی ، گری راج سمیت 6 مزید وزراءجموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
تازہ ترین خبریں

ٹرانسپورٹ ملک میں 40 فیصد آلودگی کے لئے ذمہ دار: نتن گڈکری

08 جولائی 2025
 بھارت اور یورپی یونین  کے بیچ  سٹریٹیجک  شراکت داری’ نامیاتی  و  قدرتی ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی کی برازیل کے صدر کیساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کو وسیع کرنے پر بات چیت

08 جولائی 2025
چین کو تائیوان کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ صدر ولیم لائی
تازہ ترین خبریں

چین کی جانب سے تائیوان آبنائے پرواز کے نئے راستے کے آغاز کے بعد امریکہ نے بات چیت پر زور دیا

08 جولائی 2025
دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 42.18 کروڑ سے تجاوز
بین اقوامی

کووڈ 19مرض کو غلط طریقے سے سنبھالنےکا معاملہ!

08 جولائی 2025
حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں
تازہ ترین خبریں

بھارتی حج کمیٹی نے، حج 2026 کے لئے درخواست کا عمل شروع کردیا

08 جولائی 2025
Next Post
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار

آن لائن دھوکہ دہی سے لوگوں سے رقومات اینٹھنے کی کوشش

اہم خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ غیر ضروری اور نامناسب تھا: ٹرمپ
تازہ ترین خبریں

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالثی پر فخر:امریکی صدر ٹرمپ

31 مئی 2025
اپنے آدھار کو دھوکہ دہی اورغلط استعمال سے بچائیں
ادارتی

آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی اہمیت اور افادیت

24 دسمبر 2023
یوم عاشورہ کی فضیلت
ادارتی

یوم عاشورہ کی فضیلت

28 جولائی 2023
اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے
تازہ ترین خبریں

اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے

02 مارچ 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d