Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

فوج میں ’گوجر ریجمنٹ‘ کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والی عرضی دہلی ہائی کورٹ سے خارج

by Online Desk
28 مئی 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

روہن بسویا نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا تھا کہ خوشحال فوجی وراثت کے باوجود گوجر کو سکھ، جاٹ، راجپوت، گورکھا اور ڈوگرا جیسے دیگر فوجی طبقات کے برعکس ایک وقف ریجمنٹ نہیں دیا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہندوستانی فوج میں ’گوجر ریجمنٹ‘ تشکیل دینے کی ہدایت کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی ڈویژنل بنچ نے مفاد عامہ عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور اسے پوری طرح سے تقسیم کرنے والا عمل بتایا۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

دراصل روہن بسویا نامی شخص نے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی داخل کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوشحال فوجی وراثت کے باوجود گوجر کو سکھ، جاٹ، راجپوت، گورکھا اور ڈوگرا جیسے دیگر فوجی طبقات کے برعکس ایک وقف ریجمنٹ نہیں دیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران روہن بسویا اپنے وکیل کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے۔ اس عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے وکیل کو متنبہ کیا کہ مدعی پر جرمانہ لگایا جائے گا۔

چیف جسٹس نے عرضی دہندہ کے وکیل سے کہا کہ برائے کرم سمجھیں کہ آپ مینڈیمس (حکم) کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مینڈیمس کے لیے کیا شرط ہے؟ کسی قانون یا آئین کے ذریعہ آپ کو کوئی حق دیا جانا چاہیے۔ ایسا کون سا قانون ہے جو آپ کو اس طرح کی ریجمنٹ رکھنے کا حق دیتا ہے؟ وہ حق کہاں ہے؟ عدالت نے سوال کیا کہ ہندوستانی آئین یا کسی دیگر ایکٹ یا رسم پر مبنی قانون کا کون سا التزام کسی خاص طبقہ کے لوگوں کو ریجمنٹ رکھنے کا حق دیتا ہے۔ بنچ نے وکیل کو ایسی مفاد عامہ عرضیوں کو لینے سے پہلے تحقیق کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وکیل نے عرضی واپس لے لی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کچھ دیر تک بحث کرنے کے بعد عرضی دہندہ کے وکیل نے بتایا کہ انھیں عرضی دہندہ سے ہدایت ملی تھی، جو عدالت میں موجود ہیں، اور عرضی واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسے واپس لیا گیا مان کر خارج کیا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مفاد عامہ عرضی میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی فوج نے تاریخی طور سے نسل پر مبنی ریجمنٹ بنا رکھی ہیں، جو قومی دفاع میں خصوصی طبقات کے تعاون پر مہر ثبت کرتی ہیں۔ لیکن اس نظام سے گوجر کو باہر رکھنے سے نمائندگی میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 14 و 16 کے تحت ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ

آپریشن سندورکے بعد مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی آج2دنوں کیلئے جموں آمد

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

حادثے میں مرنے والے مزدور کے لواحقین کو انصاف میں تاخیر
تازہ ترین خبریں

فوج میں ’گوجر ریجمنٹ‘ کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والی عرضی دہلی ہائی کورٹ سے خارج

28 مئی 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d