نئی دہلیْ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر چارجز بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بینکوں کے ذریعے ملک کے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بینک اے ٹی ایم، کے وائی سی، واٹس ایپ پر رقم نکالنے اور جمع کرنے سے متعلق پیغامات بھیجنے ، صارفین کا اپنے اکا¶نٹ کی تفصیلات حاصل کرنے وغیرہ پر پیسے وصول کر عام لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔پہلے بینک یہ ڈیٹا فراہم کرتے تھے لیکن اب حکومت نے یہ کہتے ہوئے ڈیٹا دینے سے انکار کردیا ہے کہ ریزرو بینک ڈیٹا نہیں رکھتا ہے ۔اے ٹی ایم چارجز میں اضافے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے ، مودی حکومت نے ہمارے بینکوں کو ‘کلیکشن ایجنٹ’ بنا دیا ہے ۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چارجز مہنگے ہوں گے ۔ مودی حکومت نے 2018 اور 2042 کے درمیان سیونگ اکا¶نٹس اور جن دھن اکا¶نٹس سے کم ازکم رقم برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کم از کم 43500 کروڑ روپے نکالے ہیں۔













