حکومت امکان کا جائزہ لے گی: درخشاں اندرابی
سری نگرْجموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جمعرات کو کہا کہ حکومت عید الفطر کی نماز سری نگر کی عیدگاہ میں منعقد کرنے کے امکان کا جائزہ لے گی۔جے کے این ایس کے مطابق انہوں نے سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ مجھے جو بھی کام سونپا گیا میں نے کیا، اور باقی حکومت کے ذمہ ہے۔درخشاں اندرابی نے کہاکہ ہمیں آسمان پر بادل نظر آتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں جن پر حکومت کو نظرثانی کی ضرورت ہے ۔واضح جواب دیئے بغیر، ڈاکٹر درخشاںاندرابی نے کہا کہ حکومت عید الفطر کی نماز سری نگر کی عیدگاہ میں منعقد کرنے کے امکان کا جائزہ لے گی۔












