نئی دلی/زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مودی حکومت ایک کسان دوست حکومت ہے اور کسانوں کو مناسب قیمتیں دینا ، مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا اس کی ترجیح اور عزم ہے ۔ جناب چوہان نے آج بتایا کہ پہلے پیاز پر 40فیصد برآمداتی محصول لگایا جاتا تھا لیکن جب پیاز کی قیمت گرنے لگی اور کسانوں کو کم قیمت ملنے لگی تو حکومت نے پیاز پر برآمداتی محصول کو 40فیصد سے کم کرکے 20فیصدکرنے کا فیصلہ کیا ۔ آج حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20فیصد برآمداتی محصول بھی مکمل طور پر ختم کر دیا جائے ۔ پیاز پر برآمدی محصول کو ہٹانے سے ہمارے کسانوں کی محنت سے کمائی ہوئی پیداوار عالمی منڈیوں میں ڈیوٹی فری پہنچ سکے گی ، جس سے بہتر اور زیادہ منافع بخش قیمتیں حاصل ہوں گی ۔