Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

قوم کو سب سے پہلے رکھیں اور مقررہ اہداف کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھیں۔ وزیر دفاع

by Online Desk
19 مارچ 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/۔وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے ہمیشہ قوم کو اولیت دینے، متحد رہنے، ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور اپنے مقاصد کے حصول کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے، جو کہ ایک غیر معمولی شخصیت میجر باب کھٹھنگ کے بنیادی اصول تھے جنہوں نے شمال مشرقی خطہ اور قومی سلامتی میں انمول رول ادا کیا۔ وزیر دفاع 19 مارچ 2025 کو دہلی کینٹ میں ہندوستانی فوج، آسام رائفلز اور یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ میجر باب کھٹھنگ میموریل ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن سے خطاب کر رہے تھے تاکہ مایہ ناز شخصیت کی زندگی اور وراثت کا احترام کیا جا سکے۔میجر باب کھٹھنگ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان خوش قسمت رہا ہے کہ یہ ایسی ممتاز شخصیات کا گھر ہے جن کے لیے ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری سب سے اہم ہے۔ انہوں نے میجر کھٹھنگ کو ہندوستان کا عظیم فرزند قرار دیا جنہوں نے میدان جنگ میں اپنی بہادری اور سفارت کاری کے میدان میں مہارت سے ملک کی تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی عظیم شخصیات کے نظریات اور اصولوں کو اپنائیں ۔رکشا منتری نے نہ صرف توانگ بلکہ پورے شمال مشرقی خطہ کو یکجا کرنے، ترقی دینے اور دوبارہ تعمیر کرنے میں میجر کھتھنگ کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا:’’میجر باب کھتھنگ نے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جو انہوں نے شمال مشرق کے لئے کیا ہے، جیسا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے قومی سطح پر کیا تھا،‘‘وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میجر باب کھٹھنگ نے ایک بھی گولی چلائے بغیر توانگ کے ہندوستان میں انضمام کو مؤثر طریقے سے انجام دیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ایسے انقلابیوں کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے سب سے بڑی رکاوٹ – آرٹیکل 370 کو ہٹا کر مکمل طور پر ہندوستان میں ضم کر دیا ہے – ایک بھی گولی چلائے بغیر، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کام پرامن طریقے سے کیا گیا۔‘‘جناب راج ناتھ سنگھ نے خاص طور پر سشستر سیما بل اور ناگالینڈ آرمڈ پولیس کی تشکیل اور اس طرح کی دیگر اصلاحات میں میجر کھٹھنگ کے تعاون اور ان کی انتظامی مہارت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی طرز پر حکومت انتظامی اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا:’’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ اور ’گڈ گورننس‘ کے ذریعے، ہم نے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ اور ’جن دھن، آدھار، موبائل (جے اے ایم) تثلیث کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان فرق کو کم کیا ہے، آج انتظامیہ زیادہ لوگوں پر مبنی ہو گئی ہے،‘وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میجر کھٹھنگ جیسی شخصیات کی سفارتی صلاحیتوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا:’’آج، ہندوستان اپنی ہارڈ پاور اور سافٹ پاور کے درمیان توازن برقرار رکھے ہوئے ہے کہ ہندوستان نے اپنی عالمی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے، جبکہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کو بین الاقوامی فورمز پر سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔‘‘جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ میجر کھٹھنگ جیسی شخصیات کی تنظیمی صلاحیتوں کی بدولت ہندوستان مزید بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے 2047 تک بھارت کو وکست  بھارت میں تبدیل کرنے کے لیے منظم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر دفاع نے اکتوبر 2024 میں توانگ میں میجر رالینگناو ’باب‘ کھٹھنگ ’میوزیم آف ویلور‘ کا عملی طور پر افتتاح کیا تھا۔ وہ توانگ کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن خراب موسم کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ انہوں نے آسام کے تیز پور میں 4 کور ہیڈ کوارٹر سے افتتاح کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے شمال مشرقی خطہ کے باشندوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی جو مشکل حالات میں رہنے کے باوجود قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ا ے آئی میں ہندوستان کی قیادت دنیا بھر میں اختراع کو آگے بڑھائے گی۔ بل گیٹس

ا ے آئی میں ہندوستان کی قیادت دنیا بھر میں اختراع کو آگے بڑھائے گی۔ بل گیٹس

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 وزیر دفاع نے بی آر او کے 90 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف کئے
تازہ ترین خبریں

قوم کو سب سے پہلے رکھیں اور مقررہ اہداف کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھیں۔ وزیر دفاع

19 مارچ 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d