10مارچ سے 16مارچ تک
وقفے وقفے سے برف وباراں کی پیشگوئی
سری نگر /حالیہ کچھ دنوں سے دن کو دھوپ اور رات کو درجہ حرارت میں بہتری کے بیچ موسمیاتی مرکز سری نگرنے ہفتہ کے روز برف وباراں کے ایک اورمرحلے کی پیش گوئی کی ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگرنے کہاکہ جموں و کشمیر میں پیر10مارچ سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے اور اگلے4 دنوں تک جاری رہے گا۔موسمیات کے سری نگر مرکز کے مطابق اگلے24 گھنٹوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز کے ایک ذمہ دارنے 10سے14 مارچ تک کافی وسیع پیمانے پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی۔انہوںنے کہاکہ 10 مارچ کو، کشمیر کے علاقے میں کافی وسیع بارش یا برف باری اور جموں ڈویڑن میں بکھری ہوئی بارش کاامکان ہے ۔سمیاتی مرکز نے مزید کہاکہ15اور16مارچ کو بھی کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش اوربرفباری متوقع ہے۔موسمیاتی مرکز ایک ذمہ دارنے کہاکہمسافروں،سیاحوں اورٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتظامیہ کی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 10 مارچ سے16 مارچ تک فارم کے کاموں کو معطل کر دیں۔












