شہری ہوابازی حکام نے دی منظوری:ڈاکٹر جتندر
سری نگر /مسافروں بالخصوص سرکاری افسران اور تاجروں کو راحت پہنچانے کے مقصد کے ساتھ، سول ایوی ایشن حکام نے یکم اپریل سے جموں سے سری نگر کی صبح کی پرواز شروع کرنے کی منظوری دی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابقمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ایک عام شکایت کے جواب میں، زیادہ تر سرکاری افسران اور تاجروں کی طرف سے، کہ جموں سے سری نگر کے لیے صبح کی کوئی پرواز نہیں تھی، جس کے نتیجے میں، ان کے لیے اکثر آا اور جانا، اور اسی دن واپس جانا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید پوسٹ کیا کہ سول ایوی ایشن حکام کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی، جنہوں نے یکم اپریل 2025 سے، صبح 10 بجے جموں سے سری نگر کے لیے روزانہ کی فضائی پرواز شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔













