مرکزی وزیر صنعت و ٹیکسٹائل پیوش گوئیل نے آج پرگتی میدان نئی دہلی میں آئی آئی ٹی ایف کے چالیسویں ایڈیشن کا اِفتتاح کیا ۔یہ تقریب گزشتہ برس کووِڈ وَبائی اَمراض کی وجہ سے منعقد نہیں ہوئی تھی۔ اِس برس نمائش کا اِنعقاد نو تعمیر شدہ ایکسپومارٹ میں کیا گیا ہے ۔ اِس برس ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم جموں وِکاس گپتا نے جے کے پویلین کا مشترکہ طور پراِفتتاح کیا ۔ یہ نمائش رواں ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رہے گی۔ ملک میںآئی آئی ٹی ایف نمائش کے اِنعقاد کے لئے ایک اعلیٰ پلیٹ فارم ہے اور اسے بڑی تعداد میں سیاحوں اور خریداروںکی آمد حاصل ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جموںوکشمیر یوٹی سے بہت سے کاریگر آئی آئی ٹی ایف میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔اِس برس جموںوکشمیر یوٹی 700 مربع میٹر رقبہ پر حصہ لے رہا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی فنون اور دستکاری ، جے کے پویلین سیاحت، باغبانی اور دیگر ملبوسات کی بھی نمائش کر رہا ہے جس سے یوٹی کی معیشت میں مدد ملے گا۔جے کے پویلین کی نمائش کی جگہ کو یوٹی کے تنوع، ثقافت ، ورثے اور سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اِس برس جی آئی سر ٹیفائیڈ پروڈکٹس خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے جو جے کے پویلین میں دستیاب رکھے گئے ہیں۔اِس وقت ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر محکمہ دہلی میں بذریعہ الیکٹرانک میڈیا کشمیر سے جی آئی سر ٹیفائیڈ مصنوعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی مہم چلارہا ہے۔جے کے پویلین کی خصوصیت سکول آف ڈیزائن کشمیر کے ماسٹر کرافٹس کے ذریعے کشمیر کے دستکاریوں کا لائیو مظاہرہ ہے۔نمائش کی جگہ کی خصوصیت جھیل ڈل پر شکارہ کا ایک پروٹوٹائپ ہے جسے سیلفی پوائنٹ کے طورپر بنایا گیا ہے تاکہ جے کے پویلین میں آنے والے سیاح اَپنی یادیں ساتھ لے جائیں۔آئی آئی ٹی ایف پہلی فزیکل نمائش ہے جو محکمہ اِس برس یوٹی سے باہر منعقد کر رہا ہے ۔ اس طرح کے پلیٹ فارم دستکاروں کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اَپنی مصنوعات فروخت کرسکیں۔محکمہ نے نوئیڈا بازار،ایچ جی ایچ اِنڈیا،شِلپ اُتسو،پی آئی ٹی ای ایکس21اور دلی ہاٹ میں بھی نمائشیں لگائی ہیں۔اِس کے علاوہ محکمہ سورج کنڈ میں تھیم سٹیٹ کے طورپر بھی حصہ لے رہا ہے۔