ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) ہریانہ کے اسوتی ریلوے اسٹیشن پر نئی دہلی-جھانسی تاج ایکسپریس کے اے سی کوچ میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ بریک جام کی وجہ سے لگی۔ صبح 7 بجے کے قریب اے سی کوچ سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ٹرین کو ہریانہ کے اسوتی اسٹیشن پر روک دیا گیا، جو نظام الدین اور پلوال کے درمیان گذر رہی تھی۔ افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ تمام مسافر محفوظ ہیں اور ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT