دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے سے خوف وہراس
سرینگر جموں کے کٹھوعہ بلاور میں دو افراد کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینسی کے زاویہ کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں اتوار کی صبح دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ان کی شناخت شمشیر ولد کرشن چند اور روشن ولد شنکر داس ساکنان کھوگ بلاور کے بطور کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔