سرحدوں کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال
ششانک آنند نے منوج سنہا کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا
سری نگربی/ ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر، ششانک آنند نے جمعہ کو جموںمیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سرحدی سلامتی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ ہریانہ کیڈر کے ایک آئی پی ایس افسر،ششانک آنند نے 7فروری کو بی ایس ایف کے نئے آئی جی کا عہدہ سنبھالا، ڈی کے بورا کی جگہ لے لی جو اکتوبر2021 سے اس عہدے پر فائز تھے۔ ڈی کے بورا کو نئی دہلی میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔جموںراج بھون کے ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کےساتھ اپنی ملاقات کے دوران، بی ایس ایف کے نئے انسپکٹر جنرل جموں نے اول الذکر کو اپنی ذمہ داری کے علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا اوردونوں کے درمیان سرحدی سیکورٹی کے مختلف اہم مسائل پر بات چیت کی۔ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مستقل چوکسی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مو ¿ثر طریقے سے مربوط طریقے سے نمٹا جا سکے۔بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کٹھوعہ، سانبہ اور جموں اضلاع پر محیط 192 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرتا ہے اور راجوری ضلع کے کچھ حصوں میں سیکورٹی گرڈ کےلئے بھی ذمہ دار ہے۔














