Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بچوں کے لئے تعلیم کی اہمیت و افادیت)

by Online Desk
11 فروری 2025
A A
Group of excited school children cheering in classroom

Group of excited school children cheering in classroom

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آج کل کے والدین اپنے بچوں کی جانب اس قدر سنجیدگی سے متوجہ ہورہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں جتنی بچے کی عمر ہو اس سے زیادہ وہ علم حاصل کرسکے ۔یعنی والدین بچوں پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالنے لگے ہیں جس سے وہ آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے ہی جارہے ہیں اور ہر وقت والدین کے ڈر سے تناوءمیں مبتلا رہتے ہیں ۔تناﺅ کی حالت میںبچہ کس طرح تعلیم حاصل کرسکتاہے اس کا آج کل کے والدین کو ذرا برابر بھی احساس نہیں ہے ۔اس بات کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے پریکشا پر چرچا کے آٹھویں ایڈیشن میں طلبہ اور ان کے والدین کو کچھ نصیحت آموز باتیں بتائیں جن پر عمل کرنے سے بچے بغیر تناﺅ اچھی طرح تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں ۔وزیر اعظم نے تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی منفرد صلاحیتوں کو دریافت کرنا اور اسے اسی میدان میں نکھارنے کے لئے والدین کو اپنے بچے کو تربیت دینی چاہئے تاکہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرسکے اور دنیا میں نام پیدا کرسکے ۔انہوں نے طلبہ ،والدین اور اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ نمبروں کے بارے میں بچوں پر دباﺅ نہ ڈالیں اور بچوں کی منفرد صلاحیتوں کو پہچان کر ان کو نکھارنے میں مدد کریں ۔اس وقت یہ عام سا رحجان پیدا ہوا ہے کہ اگر بچے نے دسویں یا بارہویں کی جماعتوں میں اچھے نمبرات حاصل نہیں کئے تو والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے کا مستقبل تباہ و برباد ہوگیا ہے ۔جبکہ بقول وزیر اعظم یہ تناﺅ والی بات نہیں اور نہ ہی کسی کو اس بارے میں تناﺅ میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے بلکہ بچے کو یہ فیصلہ خود کرنے دین کہ آج اسے کتنی پڑھائی کرنی ہے ۔اگر بچہ ایسا کرتا ہے تو وہ اس تناﺅ سے دور ہوتا جاے گا جو اس کے اندر پیدا ہوگیا تھا ۔وزیر اعظم نے ایک عمدہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صفائی کی تلقین و تبلیغ کرتے ہیں لیکن گندگی پیدا کرتے ہیں یا پھیلانے کا موجب بنتے ہیں تو آپ لیڈر نہیں بن سکتے اور نہ ہی آپ میں لیڈر بننے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے ۔جبکہ اس کے لئے صلاحیت ،سمجھداری اور ٹیم ورک کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم مودی نے ایک اور اہم بات بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ’آپ احترام کا مطالبہ نہیں کرسکتے ہیں بلکہ آپ کو عزت حاصل کرنی ہوگی اور اس کے لئے خود کو بدلنا ضروری ہے ۔تعلیم ہمہ گیر ترقی کے لئے ہوتی ہے ۔طلبہ کو دیواروں کے اندر قید نہیں رہنا چاہئے ۔طلبہ کو اپنے جذبات دریافت کرنے کے لئے آزادی کی ضرورت ہے ۔لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج کل کے طالب علم آزادی کا مطلب کچھ اور ہی لیتے ہیں وہ کچھ ایسا کر گذرتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے خاندان کی ناک کٹ جاتی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس خیال کے ساتھ نہیں رہنا چاہئے کہ امتحان ہی سب کچھ ہے ۔ہم روبوٹ کی طرح نہیں رہ سکتے ہیں ہم انسان ہیں اور اسی لئے ہم پڑھتے ہیں ۔آگے بڑھنے کے لئے اپنے ارد گرد اچھے دوست جمع کئے جانے چاہئے تب کہیں جاکر ہم منزل مقصود کو پاسکتے ہیں ۔وزیر اعظم نے طلبہ سے تلقین کی کہ وہ اپنے خیالات کے اظہار کے لئے لکھنے کی عادت ڈالیں ۔ایک استاد کا کام ہے کہ اپنے ہر طالب علم کی منفرد صلاحیتوں کو دریافت کرکے ان کو نکھارنے کی کوشش کریں ۔آخر پر وزیر اعظم نے اساتذہ اور والدین سے کہا کہ اگر” آپ اپنے بچوں کو دیواروں میں قید کرلینگے اور کتابوں کی جیل بنائینگے تو ایسے بچے کسی بھی صورت مین نہ تو پڑھ سکینگے اور نہ ہی آگے بڑھ سکتے ہیں“

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 بھارت  اگلیگلوبل AI چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔  مودی

 بھارت  اگلیگلوبل AI چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔  مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

محکمہ تعلیم نے 21 فروری سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تجویز سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے رکھی
تازہ ترین خبریں

(بچوں کے لئے تعلیم کی اہمیت و افادیت)

11 فروری 2025
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d