جغرافیکل رجسٹری چنئی نے کشمیرکرافٹس کے اَصل ہونے کے تحفظ اور برانڈ کی تشہیر کے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے مشہور ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیر ی قالین کے لئے اَپنے جغرافیکل اِنڈکشن (جی آئی)طریقہ کار کے تحت ایک نیا لوگو تفویض کیا ہے۔لوگو ایک ایسی علامت ہے جو ان مصنوعات پر اِستعمال جی آئی کی جاتی ہے جن کی مخصوص جغرافیائی پہچان ہو اور جو اَپنی اَصل کی وجہ سے خصوصیات یا ساکھ رکھتی ہے۔ڈائریکٹر اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی ( آئی آئی سی ٹی ) نوشہرہ زُبیر احمد نے آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ جغرافیکل اِنڈکشن رجسٹرار جو اِس طرح کے معیارات تفویض کرنے کا مجاز اِدارہ ہے ، نے نئے لوگو کے ساتھ ایک تازہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا ،” اِس نئے لوگو کو وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے گی تاکہ ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیر ی قالین کی خصوصیت کو محفوظ بنایا جاسکے اور خریداروں کو اصل ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیری قالینوں کی خریداری پر اطمینان حاصل ہو۔کشمیر کی دستکاریاں جو عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی پہچان رکھتی ہیں ۔تمام اقسام کے لئے جی آئی رجسٹریشن حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ہاتھ سے بنے قالین کے علاوہ پہلے ہی چھ دیگر کشمیری دستکاریوں کو جی آئی رجسٹریشن حاصل ہوچکی ہے جن میں پیپر ماشی ، کشمیری پشمینہ ، کانی ، سوزنی ، ختم بند اور اخروٹ کی لکڑی کی نقش و نگاری شامل ہیں۔