گلاسگو(یو این آئی) اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں جاری اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی 26) کے صدر آلوک شرما نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس سنیچر کی دوپہر تک جاری رہے گی۔ مسٹر آلوک شرما نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کے روز کانفرنس کے اختتام سے پہلے ایک رسمی نشست ہوگی۔ جس میں فیصلوں سے متعلق مذاکرات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جاری کانفرنس کے پیش نظر آج شام کوئی اضافی اجلاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح ایک غیر رسمی ملاقات ہوگی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریباً 200 ممالک کے نمائندوں نے موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کے لیے شرکت کی ہے ۔ واضح رہے کہ دو ہفتے تک چلنے والی COP-26 کانفرنس آج ختم ہونے والی تھی۔ ترقی پذیر ممالک نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔














