طبی تعلیم کی وزیر نے ہسپتالوں میں زیر علاج بدھل کے مریضوں کی عیادت کی
سرینگر/صحت اور طبی، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں اور ایس ایم جی ایس ہسپتال، شالمار کا دورہ کرکے راجوری ضلع کے بدھل گاو¿ں کے مریضوں کی صحت اور خیریت دریافت کی۔ ایم ایل اے بانہال، سجاد شاہین۔ پرنسپل جی ایم سی جموں، اس موقع پر دونوں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ طبی ماہرین بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران سکینہ ایتو نے بدھل کے مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ سانحہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر نے کہا کہ "محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس سانحے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لیے 24*7 انتھک کام کر رہی ہے۔ان مریضوں کے جاری علاج اور دیکھ بھال کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہوئے، وزیر نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ ان کی صحت کی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھیں۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ ان کی مسلسل نگرانی کے لیے وافر تعداد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس دستیاب رکھیں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ وزارت کو ان مریضوں کی خیریت کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھیں۔