سرینگر/صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو کی صدارت میںریزرویشن رولز پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر، جاوید احمد رانا (سب کمیٹی کے رکن)،کمشنر سکریٹری، محکمہ سماجی بہبود، سنجیو ورما،سیکرٹری قانون اچل سیٹھی اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ذیلی کمیٹی نے موجودہ ریزرویشن پالیسی کے مختلف پہلوو¿ں پر امیدواروں کی شکایات اور مسائل کا جائزہ لیا۔ ذیلی کمیٹی نے موجودہ ریزرویشن پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کے کئی پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی گزشتہ ماہ تشکیل دی گئی تھی تاکہ ریزرویشن کے موجودہ قواعد کے خلاف امیدواروں کے متعدد طبقوں کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیا جا سکے۔ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں وزراءکونسل کو پیش کرے گی۔