Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر اعظم نریندر مودی کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

by Online Desk
12 جنوری 2025
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگرْ وزیر اعظم نریندر مودی کے سونہ مرگ میں زیڑ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے دورے کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔وزیر اعظم پیر کی صبح سونہ مرگ میں اسٹریٹجک 6.4 کلومیٹر طویل زیڈ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔حکام کے مطابق وزیر اعظم پیر کی صبح سری نگر کے تکنیکی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ہیں جہاں سے انہیں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سونہ مرگ لے جایا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ دیگر معززین بھی شرکت کریں گے ۔وزیر اعظم ٹنل کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے اور ٹنل کی تعمیر کے کارکنوں اور انجینئروں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے مشکل حالات میں کام کرکے انجینئرنگ کے اس کارنامے کو انجام دیا۔یہ وزیر اعظم کا گذشتہ سال اکتوبر میں جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اور سال نو کا پہلا دورہ ہوگا۔حکام نے بتایا: ‘وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ‘۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو بذات خود سونہ مرگ کا دورہ کیا اور وہاں وزر اعظم کے دورے کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دریں اثنا وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سری نگر سمیت وادی میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور گگن گیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کیا گیا ہے اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی این ایس جی کمانڈوز کے ساتھ ساتھ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔سونہ مرگ ، گگن گیر اورکنگن تک 20 کلومیٹر حدود علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور ٹنل کے نزدیک کسی بھی عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔سری نگر میں اور گاندربل ضلع کے راستے میں سیکورٹی فورسز کو گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں دو پہیہ گاڑیاں بھی شامل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وزیر اعظم کے سونہ مرگ کے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔حکام کے مطابق 27 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار 6.4 کلو میٹر طویل زیڈ موڑ ٹنل سے سری نگر سے سونہ مرگ تک سال بھر بلا تعطل رابطہ قائم رہے گا اور اس کے علاوہ مقامی تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سطح سمندر سے 8 ہزار 6 سو 50 فٹ کی اونچائی پر واقع یہ ٹنل سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی کا باعث بن جائے گی اور اس سے تھاجیواس گلیشئر تک بہتر رسائی اور سندھ دریا پر وائٹ واٹر رافٹنگ کی سہولت فراہم ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹنل اسٹراٹیجک لحاظ سے ایک اہم منصوبہ ہے جو سال بھر ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گا۔اس ٹنل میں مین ٹنل، متوازی ایمرجنسی سرنگ اور ہوا کی نکاسی کے لئے بھی سرنگ شامل ہے ۔جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ (جے کے ایس آر ٹی سی) نے تقریباً 250 بسوں کو لوگوں کو پنڈال تک لے جانے کے لیے تیار رکھا ہے ۔حکام نے بتایا کہ ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود آپریشن کو م¶ثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے پیچیدہ لاجسٹک منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔دریں اثنا گاندربل میں ضلعی انتظامیہ نے تمام سطحوں کے افسران کو اتوار کو چھٹی ہونے کے باوجود حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی طرف جاری ایک حکم کے مطابق ضلع گاندربل کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر 12 جنوری 2025 (اتوار) کو کھلے رہیں گے تاکہ بہتر تال میل اور معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے بیچ بارشوں کی پیشگوئی کی

کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج بر قرار، 15 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعظم نریندر مودی کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

12 جنوری 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d