سرینگر/بانڈی پورہ سڑک حادثے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایس کے پائین میں سنیچر وار کو ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی ایک زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے اس کے پرخچے اُڑ گئے ۔ اس حادثہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ خبر ان کےلئے دکھ اور صدمے کی خبر ہے جس میں فوج کے کئی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی موت سے انہیں ذاتی رنج ہوا ہے ۔ انہوںنے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔














