سرینگر/جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے بعد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کو بانڈی پورہ ضلع میں ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت صدمے اور رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ اس حادثے میں مرنے والے فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو ملک یاد رکھے گا۔ انہوںنے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا جبکہ اس حادثے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی پراتھنا کی ۔














