این ای میں سرمایہ کاری سے آپ کو جنوب مشرقی ایشیا کی وسیع مارکیٹوں تک رسائی ہو گی۔ جیوترادتیہ سندھیا
ممبئی۔ /۔شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر( نے ممبئی میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو کا انعقاد کیا۔ ہندوستان کے سرکردہ شہروں میں روڈ شوز کی ایک سال طویل سیریز کے بعد، ممبئی میں روڈ شو نے ہندوستان کے اقتصادی مرکز کی طرف سے زبردست توجہ حاصل کی۔ اس پروگرام میں مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کےمرکزی وزیرجناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، پروفیسر (ڈاکٹر( مانک ساہا، وزیر اعلیٰ تریپورہ؛ اور میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ کے سنگما، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے سینئر افسران جس میں ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چنچل کمار،اور ایم ڈی او این ای آر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا داش، شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری افسران اور کے ساتھ ساتھ ایم ڈی او این ای آر کی وزارت کے سینئر نمائندو ں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں شمال مشرقی ہندوستان کی یکسرتبدیلی کی تعریف کی اور خطے کے وزرائے اعلیٰ کی قیادت کو تسلیم کیا، جن کے وژن اور عزم سے گزشتہ دہائی میں ملک میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا، جو اب 11فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کے ساتھ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں ۔ بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور خصوصی شعبوں کی ترقی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ملک کے مستقبل میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر جگہ دی ہے۔ خطے کے منفرد فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق ایک گیٹ وے ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے ممبئی اور شمال مشرقی ہندوستان کے متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کے درمیان پُل بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس طرح ترقی اور اختراع کے لیے ایک ہموار راستے کو یقینی بناناہے۔ وزیر موصوف نے سیاحت، قابل تجدید توانائی، کھیل اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں خطے کی ترقی کا مزید خاکہ پیش کیا اور خطے کی ترقی کے لیے معیار پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ خطے کے نوجوان، اعلیٰ خواندگی کی شرح اور وافر قدرتی وسائل اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں، خاص طور پر پائیدار زراعت، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں۔ کاروبار کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور ریڈ ٹیپ کو کم کرنے کے عزم کے ساتھ، شمال مشرقی ہندوستان اب سرمایہ کاروں کو ریڈ کارپیٹ پیش کر رہا ہے، جو ہندوستان بالخصوص اس کے نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو شمال مشرقی خطے میں مدعو کیا اور خطے کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کو کہا۔تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے اس بات کی تصدیق کی کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں، شمال مشرقی ہندوستان، خاص طور پر تریپورہ میں قابل ذکر ترقی ہو رہی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی خطے میں ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ تریپورہ، جو سب سے زیادہ پرامن ریاستوں میں سے ایک کے طور پر پہچانی جاتی ہے، نے 1,77,000 روپئےفی کس آمدنی کے ساتھ متاثر کن معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے یہ شمال مشرقی ہندوستان میں جی ایس ڈی پی کا دوسرا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ، بشمول بہترین سڑک، پانی،فضائی اور ریل کنیکٹیویٹی، اور سرمایہ کاری کے لیے معاون ماحول، ریاست سرمایہ کاروں کے لیے ایک ترجیحی منزل بن رہی ہے۔ تریپورہ کے وافر قدرتی وسائل، جیسے بانس، ربر، اور خوشبودار گوند، اس کے پائیدار زرعی طریقوں کے ساتھ، باغبانی، سیاحت اور مینوفیکچرنگ جیسی صنعتوں میں ترقی کے لامتناہی امکانات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ریاست تکنیکی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ اس کی آئی ٹی پالیسی، ای-آفس اور ای-کیبنٹ سسٹم کے تعارف اور دیہاتوں میں وسیع پیمانے پر 4جی کنیکٹیوٹی سے واضح ہے۔ 95.16فیصد کی اعلی خواندگی کی شرح کے فوائد حاصل کرنے کے لیے، تریپورہ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے مقررہ وقت میں منظوری فراہم کرنے اور اُنّتی 2024 اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ریاست کا عزم سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ تریپورہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جو پرکشش ترغیبات اور کاروبار کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔














