8،9اور10دسمبر کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش وبرفباری
سری نگر/ وادی کشمیر پر سردی کی گرفت مزیدسخت ہونے کے بیچ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سری نگرمیں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ پہلگام ،شوپیان ،پلوامہ،سونہ مرگ،اننت ناگ اور گلمرگ سردترین مقامات رہے ۔اس دوران علاقائی موسمیاتی مرکزسری نگرنے بدھ کے روز عام طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، تاہم الگ تھلگ اونچے علاقوں میںہلکی بارش یا برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز نے 7دسمبرتک موسم مجموعی طور پرخشک رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ 8،9اور10دسمبر کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش وبرفباری ہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق 21دسمبر سے شروع ہونے والی چالیس روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے ہی شدید سردی کی لہرنے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔منگل اوربدھ کی درمیانی رات کشمیر کے سبھی10اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا ۔موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سری نگرمیں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.0،قاضی گنڈمیں منفی2.2،پہلگام میں منفی4.8،کپواڑہ میں منفی1.2،کوکرناگ میں منفی0.4،گلمرگ میں منفی3.5،سونمرگ میں منفی3.7،اننت ناگ میں منفی3.9،گاندربل میں منفی2.2،پلوامہ میں منفی4.7،بانڈی پورہ میں منفی2.3،بارہمولہ میں منفی1.3،بڈگام میں منفی2.8،کولگام میں منفی2.6،شوپیاں میں منفی4.7اورلارنوکوکرناگ میں منفی4.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اس دوران علاقائی موسمیاتی مرکزسری نگرنے بدھ کے روز عام طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، تاہم الگ تھلگ اونچے علاقوں میںہلکی بارش یا برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز نے 7دسمبرتک موسم مجموعی طور پرخشک رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ 8،9اور10دسمبر کو الگ تھلگ مقامات پر صبح کے وقت ہلکی بارش وبرفباری ہوگی۔موسمیاتی مرکز نے مزید کہاکہ 11سے13دسمبرتک موسم خشک رہنے کے بعد14اور15دسمبر کو ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز نے سیاحوں، مسافروں، ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ انتظامی اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔













