Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں و کشمیر پولیس کی کل افرادی قوت 83000:وزیر مملکت برائے داخلی امورنتیا نند رائےخواتین اہلکاروں کی تعداد4370 یعنی صرف6فیصد

by Online Desk
04 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے15 فیصد ریزرویشن شروع کرائی، مزید بڑھانے کےلئے پرعزم :حکومتی ذرائع
سری نگر:۴،دسمبر :جے کے این ایس : جموں و کشمیر پولیس کی کل نفری میں خواتین کی تعداد صرف6 فیصد ہے اور 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانے پر وزارت داخلہ کے بار بار زور دینے کے باوجود خواتین کی تعداد کم ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اس بات کا انکشاف وزارت داخلہ میں وزیر مملکت نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولیس فورس میں خواتین اہلکاروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا ۔بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)، وزارت داخلہ کے ذریعہ مرتب کردہ پولیس تنظیموں کے اعداد و شمار کے مطابق اورموصوف وزیر نے لوک سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے، جموں و کشمیر پولیس میں صرف 4370 خواتین ہیں جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی پولیس فورس میں یکم جنوری 2023 تک خواتین اہلکاروں کی تعداد 777 ہے۔جموں و کشمیر پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق فورس کی کل تعداد 83000 ہے جبکہ خواتین اہلکاروںکی تعدادصرف6فیصد بنتی ہیں۔پولیس فورسز میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، بالخصوص قیادت کے عہدوں پر اور کیا خواتین کو پولیس فورس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے کوئی خصوصی بھرتی مہم شروع کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہاکہ پولیس ایک ریاستی مضمون ہے جو ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کی فہرستII (ریاست کی فہرست) میں آتا ہے اور یہ بنیادی طور پر اس کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتیں مزید خواتین پولیس اہلکاروں کو بھرتی کریں گی۔یہ بتاتے ہوئے کہ مرکز پولیس فورس میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی ایڈوائزری جاری کرتا ہے، وزیر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے 2013سے2023تک کئی ایڈوائزریاںجاری کیں۔ اور تمام ریاستوں ومرکزکے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کو خواتین پولیس کی نمائندگی کو کل تعداد کے33 فیصد تک بڑھانے کے لیے کہاگیا۔انہوںنے مزید کہاکہ تمام ریاستی حکومتوں ویونین ٹریٹریوںکی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کانسٹیبل،سب انسپکٹرز کی خالی آسامیوں کو تبدیل کرکے خواتین کانسٹیبلوں،سب انسپکٹرز کی اضافی آسامیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ ہر پولیس اسٹیشن میں کم از کم 3 خواتین سب انسپکٹر اور 10 خواتین پولیس کانسٹیبل ہوں تاکہ خواتین ہیلپ ڈیسک چوبیس گھنٹے موجود رہیں۔دریں اثنا، جموں و کشمیر پولیس کے ذرائع کے مطابق، جموں و کشمیر پولیس میں خواتین کےلئے 15 فیصد ریزرویشن کے اعلان کی روشنی میں آنے والے برسوں میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے۔24 جنوری 2022 کو اعلان کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھا کہ 15 فیصد ریزرویشن صرف شروعات ہے اور حکومت مستقبل میں اسے مزید بڑھانے کےلئے پرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھاکہ جموں وکشمیر پولیس میں خواتین کے لیے 15فیصد ریزرویشن کا قدم پولیس فورس میں خواتین کو مناسب نمائندگی دے گا اور صنفی بنیاد پر جرائم کے معاملے میں خصوصی طور پر ملوث ہونے کے لیے کافی خواتین اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ یہ اقدام ایک پرامن، خوشحال اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھے گا ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پیرس بحر ہند اور بحرالکاہل میں ہندوستان کے ساتھ نئی یکجہتی قائم کرنا چاہتاہے ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ

پوپ فرانسس جلد بھارت کا دورہ کریں گے؟

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیر پولیس کی کل افرادی قوت 83000:وزیر مملکت برائے داخلی امورنتیا نند رائےخواتین اہلکاروں کی تعداد4370 یعنی صرف6فیصد
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر پولیس کی کل افرادی قوت 83000:وزیر مملکت برائے داخلی امورنتیا نند رائےخواتین اہلکاروں کی تعداد4370 یعنی صرف6فیصد

04 دسمبر 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

02 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d