نئی دہلی/۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ‘ریلائنسایکٹو سبسکرائبرز’ کو شامل کرنے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ جیو نے ستمبر کے مہینے میں تقریباً 17 لاکھ ‘ ایکٹو سبسکرائبرز’ کو شامل کیا۔ اسی مدت میں بھارتی ایئرٹیل نے 13 لاکھ صارفین کو کھو دیا اور ووڈافون آئیڈیا نے تقریباً 31 لاکھ صارفین کو کھو دیا۔ جیو مسلسل دوسرے مہینے میں ‘ ایکٹو سبسکرائبرز’ کو شامل کرنے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایئر ٹیل اور ووڈا ۔آئیڈیاکے ‘ ایکٹو سبسکرائبرز’ کی تعداد میں کمی کی وجہ سے، پوری صنعت میں ایکٹو سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی، جو ستمبر کے مہینے میں 15 لاکھ کم ہوکر تقریباً 106 کروڑ رہ گئی۔ آپ کو بتاتے چلیںکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی ان کے فعال صارفین کی تعداد پر منحصر ہے کیونکہ فعال صارفین کمپنیوں کے لیے آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ تاہم ستمبر کے مہینے میں پوری صنعت کو جھٹکا لگا۔ جیو، ایئر ٹیل اور ووڈا۔ آئیڈیا سے تقریباً 1 کروڑ صارفین گنوا دیئے۔ یعنی تقریباً ایک کروڑ سمیں بند کر دی گئیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کے بعد جن صارفین کو دو سموں کی ضرورت نہیں تھی انہوں نے اپنے نمبر بند کر دیے۔بی ایس این ایل کی مارکیٹ شیئر میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری کمپنی نے ستمبر میں تقریباً 15 لاکھ وائرلیس ڈیٹا براڈ بینڈ صارفین کو شامل کیا، جو جولائی اور اگست میں 56 لاکھ کے اوسط سے بہت کم ہے۔ مزید برآں، بی ایس این ایل نے چھ حلقوں میں صارفین کو کھو دیا، جو کہ حالیہ ترقی کے بعد سست روی کا اشارہ ہے۔ٹرائی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وائر لائن براڈ بینڈ یعنی فائبر اور دیگر وائر لائنز سے جڑے صارفین کی کل تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ستمبر کے دوران 7 لاکھ 90 ہزار نئے صارفین کا اضافہ ہوا۔ ریلائنس جیو نے زیادہ سے زیادہ صارفین کو شامل کیا۔ جہاں جیو نے ستمبر میں اپنے نیٹ ورک میں 6 لاکھ 34 ہزار صارفین کو شامل کیا، ائیرٹیل صرف 98 ہزار صارفین کو شامل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد جیو اور ایئر ٹیل کا مارکیٹ شیئر 32.5% اور 19.4% ہو گیا۔ بی ایس این ایل نے اسی مدت میں 52 ہزار وائر لائن براڈ بینڈ صارفین کو کھو دیا۔














