Daily Aftab
20 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(موجودہ حکومت کا پہلا مہینہ مکمل)

by Online Desk
18 نومبر 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت کا ایک مہینہ پورا ہوگیا ہے ۔انہوں نے 16اکتوبر کو اپنے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھایا تھا اس کے بعد انہیں باضابطہ وزیر اعلی کا عہدہ سونپا گیا اور بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کی حکومت کا ایک مہینہ پورا ہوگیا ہے ۔اس دوران انہوں نے کیا کچھ کیا یہ سب آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔سب سے پہلی ہماری نظر اس قرار داد پر پڑتی ہے جس میں انہوں نے ریاستی درجے اور خصوصی حیثیت کی بحالی جیسا تاریخی قدم اٹھایا ۔نیشنل کانفرنس نے اس حوالے سے جو قرار داد پیش کی ہے اسے ایوان میں ممبران کی اکثریت نے پاس کیا ۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جو جموں کے دورے پر ہیں انہوں نے لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میںعوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو ہرصورت میں عملی جامہ پہنایا جاے گا۔تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران جو کچھ عوام سے کہا گیا تھا اور انتخابی منشور میں دو سو یونٹ مفت بجلی ،بارہ گیس سلینڈراور ڈبل راشن کی فراہمی کے حوالے سے جو اعلان کیا گیا اس کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکاہے ۔ڈبل راشن کے حوالے سے لوگ عرصہ دراز سے مانگ کررہے ہیں کیونکہ پانچ چار کلو فی نفر راشن سے لوگوں کا مشکل سے گذارہ ہوتا ہے اسلئے اس اعلان کو سن کر لوگ خوش ہوگئے ۔اس کے ساتھ ہی دو سو یونٹ مفت بجلی اور بارہ سلینڈر وقت کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس بارے میں فوری طور اعلان کرکے عوام کو راحت پہنچائیں ۔عمر عبداللہ کے چیف منسٹر بننے کے فوراً بعد حکومت نے جو سب سے پہلا عوامی بہبود کا کام کیا وہ نومبر دسمبر تعلیمی سیشن کی تبدیلی کا کیا جس پر طلبہ اور والدین کے ساتھ ساتھ ماہرین تعلیم نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے ۔کیونکہ مارچ سیشن سے کشمیری طلبہ کا قیمتی وقت ضایع ہوجاتا تھا اور ان کو کسی بھی مسابقتی امتحان میں شامل ہونے میں مشکلات پیش آتی تھیں اور وہ ان امتحانات میں کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے تھے لیکن اب جبکہ نومبر سیشن شروع ہوگیا ہے کشمیری طلبہ کو اب مسابقتی امتحان میں اچھی کارکردگی دکھانے کا بھر پور موقعہ مل سکتاہے ۔یہ ایک عمدہ قدم قرار دیا جاسکتاہے جو عمر عبداللہ کی حکومت نے پہلے ہی مہینے میں اٹھایا ہے ۔ایک سینئیر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس مہینے کے دوران حکومت نے بجلی کی قلت دور کرنے کے لئے اضافی 300میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔کیونکہ سردیوں کے ایام میں لوگوں کو بجلی کی زبردست قلت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔اس کے علاوہ موجودہ حکومت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے لئے گرین کاریڈور قایم کرنے سے گریز کریں ۔اس فیصلے کا مقصد وی آئی پی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں کو کم کرنا اور عوام کی سہولیات کو برقرار رکھنا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں نئی دہلی میں قیام کے دوران صدر اور نائیب صدر جمہوریہ کے علاوہ وزیر خزانہ ،توانائی کے مرکزی وزیر اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ان کو جموں کشمیر میں بعض اہم نوعیت کے عوامی بہبود پروگراموں کے لئے تعاون طلب کیا جس پر مرکزی وزرا وغیرہ نے عمر عبداللہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ جمون کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق جتنی بھی پالیسیاں اور پروگرام ہونگے مرکز ان کو عملانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کولکتہ میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر پتھراو، کھڑکی کے شیشے ٹوٹے

وندے بھارت ریل ، منصوبہ آخری مرحلے میں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

(موجودہ حکومت کا پہلا مہینہ مکمل)

18 نومبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
کشمیری برآمداتی سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت،جموں و کشمیر میں بسوہلی پشمینہ کو جی آئی ٹیگ ملا
ادارتی

(کشمیری دستکاری مصنوعات اور دستکاروں کی حالت)

09 اگست 2024
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d