ADVERTISEMENT
نئی دہلیْ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جسٹس سنجیو کھنہ کو ملک کے 51 ویں چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر جسٹس کھنہ کو اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "ہندوستان کے 51 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لینے پر جسٹس سنجیو کھنہ کو مبارکباد۔ چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ وسیع توقعات سے بھرا ہوا ہے اور اس لیے بلاشبہ آپ کے کندھوں پر مزید بوجھ ڈالے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے طویل اور ممتاز تجربے کی بدولت اس ذمہ داری کو نبھا سکیں گے اور عدلیہ کی بہترین خدمت کریں گے ۔
ADVERTISEMENT