ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ کی قانون ساز کونسل میں بلدیاتی حلقوں کی کل 54 سیٹوں کے لیے 16 نومبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں جاری یہاں ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان ریاستوں کی کل 54 سیٹوں کے لیے 16 نومبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ووٹنگ 10 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی 14 دسمبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں میں انتخابی شیڈول کے اس اعلان کے ساتھ ہی وہاں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT