موٹر سائیکل چلانے والے سمیت تین افراد کی موت
سرینگر/سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نگروٹہ جموں میں اتوار کی شام کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے آئیل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کے فوراً بعد اگرچہ خون میں لت پت تینوں افراد کو نازک حالت میں نزیدکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے انہیں مردہ قراردیا ۔ پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کرکے اس ضمن میں رپور ٹ درج کرلی ہے ۔













