نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بارہمولہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے امن اور بھائی چارے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں شامل نہیں ہوئے کیا ہم سے اسی کا بدلہ لیا جا رہا ہے‘۔موصوف صدر نے ان باتوں کا جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے امن اور بھائی چارے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘۔ان کا کہنا تھاکہ یہ حملے گذشتہ تیس برسوں سے ہو رہے ہیںڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمارا معاشرہ تباہ ہو رہا ہے یہاں غریبی بڑھ رہی ہے کیا پاکستان یہ نہیں دیکھ رہا ہے‘۔انہوں نے کہاکہ میری پاکستان سے گذارش ہے کہ یہ وہ بند کرے تم برباد ہوئے ہی ہو ہم کو بھی تباہ کر رہے ہو‘۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بارہمولہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں اور مقامی پورٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔












