نئی دلی/سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نےکل ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ٹی آر زیلیانگ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے دونوں وزرائے مملکت جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں ناگالینڈ کی قومی شاہراہوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ، جو درج ذیل ہے:’’مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا جی، جناب ایچ ڈی ملہوترا جی، ناگالینڈ کے نائب وزیراعلی جناب ٹی آر زیلیانگ جی اور دہلی میں سینئر افسران کے ساتھ ناگالینڈ میں 545 کلومیٹر پر محیط 29 این ایچ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران، ہم نے پائیداری اور لاگت کی کارکردگی کو ترجیح دیتے ہوئے ناگالینڈ میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ اقدامات کنکٹی ویٹی میں بہت زیادہ اضافہ کریں گے، مقامی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے اور ہندوستان کی مجموعی ترقی میں خطے کو جوڑنے میں تعاون کریں گے۔ دوسری طرف وزارت نے منی پور میں 1026 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے 50 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں سے 902 کلومیٹر طویل 44 پروجیکٹ ابھی تک ریاست کے پہاڑی علاقوں میں ہیں۔ پہاڑی علاقے میں 125 کلومیٹر کے 8 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور 12000 کروڑ روپے کے 777 کلومیٹر طویل 36 پرجیکٹس پر کام جاری ہے۔وزارت کے سالانہ منصوبہ 2024-25 میں، 1350 کروڑ روپے کے 2 نیشنل ہائی وے منصوبے ہیں، جن کی کل لمبائی 90 کلومیٹر ہے جو کہ پہاڑی علاقے میں ہیں۔سی آر آئی ایف کے تحت وزارت ریاستی حکومت کی ترجیحات کے مطابق ریاستی سڑکوں پر کام کی فہرست کو منظوری دیتی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ترجیحی فہرست میں کل 111 کام میں سے، بی او ایس کے تناسب کے لحاظ سے، وزارت نے ترجیحی ترتیب میں 57 کام کو منظوری دی ہے۔ بی او ایس تناسب اب پہاڑی ریاست کے لیے 4 کے قابل اجازت بی او ایس تناسب کے مقابلے میں 9.81 ہے۔













