سرینگر/16اکتوبر///جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے اعلان کیا کہ کانگریس اس وقت حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جب تک ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سربراہ طارق حمید قرہ نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس پارٹی نے مرکز سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بار بار عوامی میٹنگوں میں بھی یہی وعدہ کیا ہے۔لیکن ریاست جموں و کشمیر کو بحال نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا ہم اس وقت وزارت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، جے کے پی سی سی چیف نے مزید کہا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سری نگر میں ایک پروقار تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا ہے۔ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے اکثریت حاصل کی تھی، تاہم ج













